“پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کل ہونگے: اہم پیشرفت”

“پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز: کیا ہونے والا ہے؟”

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کل ہونگے
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکراتی ٹیبل کل دو جنوری کو سجے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے دو بڑے مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نےمذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دیا۔
اسد قیصر بولے ہمارے مطالبات واضح ہیں ، بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے۔
مذاکرات کے حوالے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں۔
اور آپسی ملاقاتیں بھی جاری ہیں، ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کرینگے۔
، علی امین گنڈا پور سمیت مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہونگے ،۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے بھی مذاکرات کا خیر مقدم کیا،۔
بولے حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان ہی بہترین سیاسی بصیرت کے حامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں