“آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کاربن لیوی کی تجویز زیر غور، آئی ایم ایف سے مذاکرات”
آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران اس حوالے سے ابتدائی مسودے پر بات ہو گی۔
کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 24 سے 28 فروری تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات میں کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔
آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کے لیے تجاویز بھی دے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں