اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف پولیس متحرک

“پولیس نے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے”

وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کےخلاف لاہور پولیس حرکت میں آگئی۔
جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پیکاایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کرلیے۔
پولیس نے تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اور کوٹ لکھپت میں جعلی ویڈیوز بنانے پرمقدمات کا اندراج کیا۔
ایف آئی آرز کےمطابق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق ڈیپ فیک ویڈیوز بنائیں۔
سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پرموٹ کرنے کیلئے ویڈیوز بنائی گئیں۔
مقدمات میں پیکاایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی اے سائبرکرائم نے بھی جعلی ویڈیوز بنانے پر14 مقدمات درج کررکھے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں