کسی میں جرات نہیں کہ اہل غزہ کو نکالے، ترک صدر

“اردوان کا فلسطینیوں کی حمایت میں بیان: غزہ کے لوگوں کو وطن سے نکالنے کی کسی میں جرات نہیں”

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب کے بیان کو بے کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی میں یہ جرات نہیں ہے کہ وہ اہل غزہ کو ان کی آبائی وطن سے نکالے۔خبر رساں ادارے ترکیہ ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا روانگی سے قبل رات گئے۔
استنبول ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا’کسی کے پاس یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کو ان کے ابدی وطن سے نکال سکے جو ہزاروں سالوں سے موجود ہے، غزہ، مغربی کنارہ اور مشرقی بیت المقدس فلسطینیوں کے ہیں’۔
صدر اردوان نے غزہ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی تجاویز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تجاویز صہیونی حکومت کے دباؤ میں پیش کی گئی ہیں، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کی منتقلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بات چیت کے قابل نہیں قرار دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں