حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ دوگنا کر دیا

“ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ دوگنا، پنجاب کو سب سے زیادہ فائدہ”

ملک میں جاری معاشی بحران اور 470 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کے باوجود وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ دوگنا کر دیا۔
ارکان پارلیمنٹ کو براہ راست فنڈز دینے کے بجائے متعلقہ وزارتوں۔
ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کے ذریعے ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔
پائیدار ترقی اہداف کے نام سے قائم اسکیموں کے لیے مختص بجٹ 25 ارب سے بڑھا کر 48 ارب 37 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق اس اضافے سے سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کے ارکانِ پارلیمنٹ کو پہنچے گا جنہیں 28 ارب ستاسی کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔
سندھ کے ارکان کو 15 ارب 25 کروڑ، بلوچستان کو دو ارب 25 کروڑ، خیبرپختونخوا کو ایک ارب 25 کروڑ روپے اور اسلام آباد کے ارکان کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں