“چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پورے پاکستان کی ہے”
اسلام آباد ہائی کورٹ پورے پاکستان کی ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کسی ایک خاص کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔
، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔ جج کے تبادلے آئین کے تحت ہوئے۔
پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
اس اقدام کو اور ججز کو سراہنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر دونوں الگ معاملے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے معاملے کو مکس نہ کیا جائے۔
دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیئر چانس ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ آنے والے ججز کو تعینات نہیں کیا گیا، یہ پہلے سے ہی ہائی کورٹ کے جج ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں