“اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی: ترجمان قومی اسمبلی”

“اسپیکر ایاز صادق کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دینے سے انکار”

اسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی، ترجمان قومی اسمبلی
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے مذاکرات کی دعوت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی۔
بلکہ صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی باضابط دعوت تب دی جائے گی۔
جب حکومت یا اپوزیشن انہیں خود درخواست کریں گے۔
اور اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن کلیر کی تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کےلیے کھلے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں