خیبرپختونخوا میں دہشتگردی، فیصل کریم کنڈی نے بڑا بیان دے دیا
گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے صوبےمیں افغانستان سےدہشت گردی پھیل رہی ہے۔
گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان کو واضح پیغام دیا ہے، ۔
افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، ہماری فوج، پولیس کے جوان شہید ہور ہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلی ترجیح امن وامان ہے، ہم جنازے اٹھارہے ہیں۔
، پاکستانی حکومت، افواج اپنادفاع جانتی ہیں۔
گورنرکے پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے دوست ہی مذاکرات کرا رہے ہیں۔
، علی امین گنڈا پور نے سازش کے تحت سب کو سائیڈ لائن کیا، 18ویں ترمیم کےبعدامن وامان صوبائی مسئلہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں