“افغانستان میں اقتصادی بحران: لاکھوں افغانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں”
طالبان کے زیر اقتدار آنے کے بعد افغانستان کی مالیاتی اور اقتصادی صورتحال شدید بحران کا شکار ہوگئی۔
حالیہ مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ اور افغانی کرنسی کی قدر میں کمی نے گہری تشویش پیدا کر دی۔
دی افغانستان بینک کا 30 اگست کو نیلامی میں 20 ملین ڈالر فروخت کر نے کا اعلان کیا۔
یہ اقدام امریکی غیر ملکی امداد کی معطلی اور افغانستان کی کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بینک نے کرنسی ایکسچینجرز اور تجارتی بینکوں کو نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔
اعلان کے مطابق کامیاب بولی دہندگان کو کاروباری دن کے اختتام تک مکمل ادائیگی کرنی ہوگی، جزوی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں