“پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی کمی”

“افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی کمی – اسمگلنگ پر قابو پانے کے اثرات”

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی کمی
پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑ میں اسمگلنگ کےخلاف زیروٹالرنس کے نتیجے میں رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت درآمدات میں 79 فیصد کی نمایاں گراوٹ آئی ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کےدوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سالانہ بنیاد پر 69 فیصد یا ایک ارب 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کےمطابق پاکستان نےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے۔
، جس کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں-ذرائع کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 69 فیصدکی کمی کے بعد 67 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی-

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں