“مولانا فضل الرحمان کا الزام: امریکا مدارس کے خلاف سازش میں ملوث ہے”
مردان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت پوری دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مردان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بینک اکاؤنٹس بند کرنے کی سازش کی۔
جب کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی اور پچھلے آٹھ فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا امریکا کو طاقتور سمجھ رہا ہے جب کہ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے اور امریکا سے لے کر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کہتا ہے کہ سعودی عرب میں فسلطینی آباد کریں گے جب کہ افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی لیکن فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پر بمباری ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں