“2024 میں بینک سیکٹر میں تبدیلی: ایس ایم ایز، زراعت اور اسلامک بینکاری پر زور”
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آنے والے سالوں میں ایس ایم ایز ، زراعت اور اسلامک بینکاری اہم ہوگی۔
منگل کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ 2004 کے مقابلے 2024 میں بینک سیکٹر میں تبدیلیاں آئی ہیں۔
اور بینکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2024 میں آدھے ہوگئے ہیں۔
بینک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دیا گیا۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں ملک کی معیشت کو ترقی کرتا دیکھ رہا ہوں۔
اور ایس ایم ایز، زراعت اور اسلامک بینکاری اہم ثابت ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حکومت کو قرضوں کی ضرورت کم پڑے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں