“ایس ڈی اوز کی تقرری اور تعیناتی: میپکو ملتان سرکل کی اہم کارروائیاں”
ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)ملتان سرکل انتظامیہ نے 8ایس ڈی اوز /جونیئر انجینئرز کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن عمیر عمر لودھی کو ایس ڈی او واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن، ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن محمد عمران شیخ کو ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن، ایس ڈی او قصبہ مڑل سب ڈویژن ثاقب انعام کوایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن، ایس ڈی او بوسن روڈسب ڈویژن محمد بلال شیخ کو ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن، تعیناتی کے منتظر ایس ڈی او حافظ محمد رضوان کو ایس ڈی او قصبہ مڑل سب ڈویژن، محمد کامران کو ایس ڈی او پیراں غائب سب ڈویژن اور محمد اسد حسین کو اسسٹنٹ منیجر پلاننگ میپکو ملتان سرکل تعینات کیاگیاہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں