“ایف بی آر نے جنوری میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا: 872 ارب روپے کی وصولی”

“جنوری میں ایف بی آر کے ریکارڈ ٹیکس محصولات: 29 فیصد اضافہ”

ایف بی آر نے جنوری میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جنوری میں ریکارڈ ٹیکس محصولات جمع کرلیے۔
ایف بی آر کے مطابق جنوری میں 872 ارب روپےکے ریکارڈ محصولات جمع ہوئے ہیں۔
، جبکہ جنوری میں جمع شدہ محصولات میں پچھلے سال کی نسبت29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کاحجم 677 ارب روپے تھا۔
، جبکہ جنوری میں انکم ٹیکس محصولات میں 28 فیصد اضافہ ہواہے۔
ایف بی آر کے مطابق جنوری میں سیلز ٹیکس محصولات میں 29 فیصد اضافہ ہواہے۔
، اس کے علاوہ جنوری میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر نے بتایا کہ جنوری میں کسٹم ڈیوٹیز میں 30 فیصد اضافہ ہواہے۔
، ٹیکس حکام تفویض کردہ ہدف کو حاصل کرنےکے لیے پُرعزم ہیں۔
، جبکہ محصولات کی وصولی میں 26 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں