نشتر و کارڈیالوجی ہسپتال کے ایم ایس کو تبدیل کئے جانیکا امکان

“ایم ایس کی تبدیلی ملتان: نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال کے ایم ایس کی تبدیلی کا امکان”

ملتان(راو نعمان علی)نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال ملتان کے ایم ایس کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ کے آخر یا مارچ 2025 کے پہلے ہفتے میں دونوں ہسپتالوں کے ایم ایس کو تبدیل کر دیا جائے گا۔
زرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ دونوں ہسپتالوں میں جو ایم ایس لگائے جائیں گے وہ نشتر ہسپتال ملتان میں پہلے بھی ایم ایس کی سیٹ پر اپنی خدمات پیش کر سکیں ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈٰکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حتمی فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائلسسز یونٹ میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاو کے معاملے پر سابق ایم ایس ڈاکٹر محمد کاظم کو تبدیل کر دیا تھا اور ڈاکٹر زاہد کو ان کی جگہ پر تین ماہ کے لئے ایم ایس کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی تھیں۔
جو کہ تین ماہ کا وقت بھی اب ختم ہونے کے قریب ہے زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی جانب سے دونوں بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں جو ایم ایس لگائے جانے کا امکان ہے ان کو بھی فی الحال تین ماہ کے لئے تعینات کیا جائے گا۔
اور پھر ان کی قابلیت کی بدولت ان کو مزید ایم ایس کی سیٹ پر کام کرنے کے لئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں