“بختاور آمن میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا تنازعہ: ہاسٹل کی توسیع اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی”

“بختاور آمن میڈیکل کالج: ہاسٹل کی توسیع اور طالبات کی زندگیوں کو خطرہ”

ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن) بختاور آمین میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے گرلز ہاسٹل کی توسیع کے دوران سیکنڑوں طالبات کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیں میونسپل کارپوریشن ملتان سے ریوائز نقشہ کی منظوری کے بغیر ہی پہلے سے موجود ہاسٹل پر مزید دو نئے بلاکس کی تعمیر شروع کر دی ہے بلڈنگ بائی لاز نظر انداز ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت عمارت کی منہدم ہونے کے خدشات سر اٹھانے لگے ہیں ذرائع کے مطابق متی تل روڈ پر واقع پرائیویٹ ہسپتال بختیار آمین کہ انتظامیہ کی جانب سے ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز کی طالبات سے کے لیے ہاسٹل بنایا گیا ہے جہاں فی طالبہ سالانہ ساڑھے چار لاکھ فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ کھانے کا ماہانہ بل الگ سے چارج کیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق رواں سال نئے سیشن کے پیش نظر انتظامہ کو رہائشی کمروں کم ہوتے نظر آئے تو انھوں نے موجودہ ہاسٹل کی عمارت کے اوپر دو نئے بلاکس کی تعمیر شروع کر دی ذرائع کے مطابق دو نئے بلاکس کی تعمیر سے قبل نہ تو طالبات سے ہاسٹل خالی کرایا گیا اور نہ ہی بلڈنگ بائی لاز کی پابندی کو مد نظر رکھا گیا ہے روایتی طرز تعمیر کا طریقہ اختیار کرکے پرانی عمارت کے اوپر نئے بلاکس بنائے جا رہے ہیں نئے بلاکس کی تعمیر کے اثرات نیچے موجود عمارت پر نظر آرہے ہیں پانی پرانی بلڈنگ کی بنیادوں میں سرایت کر رہا ہے جس کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے کا خطرہ نظر آرہا ہے انھوں نے کہا سینکڑوں طالبات کی جان کا تحفظ کئے گئے بختیار آمین میڈیکل کالج کی انتظامیہ صرف اپنی جیبیں بھرنے پر توجہ دے رہے ہیں انھوں نے کہا بلڈنگ بائی لاز کے مطابق نئے بلاکس کی تعمیر سے پہلے پرانی بلڈنگ کا محکمہ تعمیرات ملتان سے این او سی لینا ضروری ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن ملتان سے ریوائز نقشہ کی منظوری بھی بھی درکار ہوتی ہے انھوں نے کہا میونسپل کارپوریشن ملتان سے ریوائز نقشہ کی منظوری کی صورت میں بختاور آمین انتظامیہ کو لاکھوں روپے فیس ادا کرنا پڑتی انھوں نے کہا چور دیواری کے اندر ہی کسی این او سی کے بغیر مزید دو بلاکس کی تعمیر انتہائی خفیہ انداز میں کی جا رہی ہے انھوں نے کہا بختاور آمین میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی انتظامیہ اثر و رسوخ کی مالک ہے جو کسی صورت میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ بائی لاز کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں ہے اس حوالے شہریوں نے کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملتان عامر کریم سے مطالبہ کیا ہے کی بختاور آمین میڈیکل کالج کی انتظامیہ بلڈنگ بائی لاز کی پابندی کرائی جائے ہاسٹل کی کمرشلاائزیشن کی فیس بھی وصول کی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں