“بل گیٹس اپنے بچوں کے لیے کتنی دولت چھوڑ کر جائیں گے؟”
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس عرصے سے فلاحی کاموں کے لیے اپنی دولت عطیہ کر رہے ہیں۔
مگر وہ اب تک کتنے ارب ڈالرز عطیہ کرچکے ہیں؟اس سوال کا جواب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ وہ اپنے فلاحی ادارے سمیت دیگر منصوبوں پر اب تک کتنی رقم عطیہ کرچکے ہیں۔
تاکہ امراض کی روک تھام اور غربت کی شرح کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ ‘میں اب تک 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم اس مقصد کے لیے خرچ کرچکا ہوں۔
مگر میں اپنی مزید دولت فلاحی کاموں پرخرچ کرنا چاہتا ہوں۔
یعنی بل گیٹس اب تک بیلجیئم کی معشیت جتنی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کرچکے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں