“بنگلہ دیش میں طلبہ گروپوں میں مسلح تصادم، 150 سے زائد افراد زخمی”

“بنگلہ دیش میں طلبہ کی جھڑپیں، 150 زخمی: کھلنا یونیورسٹی کا واقعہ”

بنگلہ دیش‘ طلبہ گروپوں میں مسلح تصادم، 150 افراد زخمی
بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے ایک کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے۔
یہ تازہ واقعہ گزشتہ سال ’انقلاب‘ کو ہوا دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے گروہوں کے درمیان شدید اختلافات کی علامت ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں۔
، جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے یوتھ ونگ نے جنوب مغربی شہر میں کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کی رکنیت سازی کی کوشش کی۔
اس کے نتیجے میں ’اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنٹ‘ کے ارکان کے ساتھ محاذ آرائی شروع ہو گئی۔
، جھڑپوں میں وہ احتجاجی گروپ بھی شامل تھا، جس نے گزشتہ سال اگست میں سابق آمرانہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کو معزول کرنے والی بغاوت کی قیادت کی تھی۔
کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے بتایا کہ جھڑپ کے بعد کم از کم 50 افراد کو علاج کے لیے لے جایا گیا۔
، صورت حال اب قابو میں ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں