ضلعی انتظامیہ کا ماڈل مویشی منڈی جسونت نگر میں بھرپور کریک ڈاؤن

مویشی منڈی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی فیس وصولی کے خلاف کریک ڈاؤن

ملتان( خصوصی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماڈل مویشی منڈی جسونت نگر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا اس موقع پر بھتہ خوری اور غیر قانونی فیس کی وصولی میں ملوث 3 ٹھیکدار گرفتار کرلئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ نے گزشتہ روز مویشی منڈی میں اچانک چھاپہ مارا اور انٹری گیٹ پر متعدد غیر قانونی پرچی کاونٹرز سربمہر کر دیے ۔ کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب کمپلینٹ سیل عمر فاروق بھٹی اور پولیس حکام بھی آپریشن میں شریک تھے۔
آپریشن کے دوران ناجائز آڑھتوں اور بھتہ خوری کے کیمپ بھی مسمار کردیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ نے کہا کہ مویشی منڈی میں جانور لانے کی ڈبل فیس وصولی کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر کمشنر عامر کریم خاں نے بھتہ خوری اور کرپشن کی شکایات پر ایکشن لینے کا ٹاسک دیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ مویشی منڈی میں سرکاری فیس کے بینرز اور چارٹ لگائے جائیں گے جبکہ ٹھیکدروں کو سرکاری فیس کی وصولی کرکے سہولیات فراہمی کی وارننگ دی ہے۔اے سی سٹی نے مزید کہا کہ جانوروں کی خرید و فروخت صرف منڈی کی حدود میں یقینی بنائیں گے۔
دریں اثناء آڑھتیوں اور خریداروں نے بھتہ خوری کے خلاف ایکشن لینے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں