کمشنر ملتان کی ہدایت پر ناجائز تعمیرات مسمار،راستے کشادہ، بیوٹیفکیشن اقدامات کا آغاز

“تجاوزات فری پنجاب: کمشنر ملتان عامر کریم خان کا اہم اقدام”

ملتان ( خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تجاوزات سے پاک پنجاب وژن کے تحت کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے تمام بازاروں اور تجارتی مراکز کو تجاوزات فری کرنے کا نظم دے دیا۔ کمشنر عامر کریم کی ہدایت پر تعمیرات مسمار کر کے راستے کشادہ اور بیوٹیفیکشن کے اقدامات کا اغاز کر دیا گیا۔
جس کا جائزہ لینے کیلئےانہوں نے مرکزی بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے حسین آگاہی ، گردیزی مارکیٹ اور بریٹڈ روڈ کا پیدل دورہ کیا اور تاجروں، شہریوں سے ملاقات کی اور تجاوزات آپریشن بارے تجاویز لیں۔ کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی انتظامیہ کو تمام بازاروں میں یکساں ڈیزائن کے سائن بورڈ لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی بازاروں میں مخصوص مقامات پر دکانوں کو پینٹ کر کے بیوٹیفکیشن کی جائے ۔ راستے کشادہ کئے جائیں ۔
تا کہ خواتین اور بزرگ شہری عزت سے بازاروں سے گزر سکیں۔ مسجد ولی محمد کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا ٹاسک والد سٹی اتھارٹی کو سونپا ہے۔ کسی صورت دکانوں کے باہر شیڈز اور تر پالیں لگانے کی اجازت نہ ہے۔ ڈی سی محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے حسین آگاہی اور گردیزی مارکیٹ کو مکمل تجاوزات سے صاف کر دیا ہے۔
شہریوں کی سہولت کیلئے پارکنگ مقامات اور وینٹنگ شیڈ ز بھی بنائے جائیں گے۔ کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر تاجر برادری کو بھی تجاوزات ہٹانے پر قائل کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسٹنٹ کمشنر سی عبدالسمیع شیخ ہمراہ تھے۔ شہریوں نے کمشنر ملتان عامر کریم خان کو بیوٹیفکیشن پلان شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں