وزیراعظم کی ٹاسک فورس نے تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کرلیا
ٹاسک فورس نےتعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے قائم ٹاسک فورس نے تعیمراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کرلیا۔
جس کے بعد وزارت ہاؤسنگ نے تعیمراتی شعبے کے لیے ریلیف کی تجاویز ایف بی آر کے سپرد کردیں۔
دستاویزات کے مطابق پیکج میں ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجویز شامل ہے۔
جب کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی سے روزگار میں اضافے کے لیے تجاویرشامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق نان فائلرکو ایک کروڑروپےمالیت کی جائیداد خریدنےکی اجازت دینے اور پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ جائیداد کی لین دین میں مجموعی طور پر 11 سے 14فیصد ٹیکس عائد ہے جسے 4 سے4.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں