“سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کی طرف سے سپورٹس گالا اور کلچرل ڈے کا شاندار انعقاد”
ملتان(نمائندہ خصوصی)سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ رنگا رنگ سپورٹس گالا اور کلچرل ڈے کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔سپورٹس گالا کی تقریبات کا افتتاح ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر ڈاکٹر نسیم اختر نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے اساتذہ محمد عارف رجوانہ، عمار یاسر کھاکھی، وقار اسلم بھٹی، فرحت رمضان، عتیق الرحمن کے علاوہ ایم فل اور بی ایس سرائیکی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم اختر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار اور اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
قومیں تعلیمی اداروں سے بنتی ہیں فروغ تعلیم اور کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں ہمارے شعبہ سرائیکی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈ منٹن، والی بال، رسہ کشی، کیرم بورڈ، لڈو اور دوڑ کے مقابلے شامل تھے۔ سپورٹس گالا کے پہلے دن کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔
جبکہ دوسرے دن کلچرل ڈے کا اہتمام کیا گیا کلچرل ڈے کے موقع پر طلبا وطالبات نے رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے. سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اس بار کلچر ڈے کے موقع پر لالٹین کو بطور تھیم منتخب کیا گیا۔لالٹینوں کو مختلف دیدہ زیب رنگوں سے سجایا گیا تھا طلباء نے ان کی سجاوٹ میں بھرپور حصہ لیا۔
ہمارے ہاں بجلی آنے سے پہلے اور بعد میں بھی لوڈشیدنگ کے دوران یہ روشنی کا بڑا ذریعہ ہوتا تھا۔ اب سولر لائیٹوں کی وجہ سے اس کا استعمال کم ہو گیا ہے تاہم ختم نہیں ہوا۔ طلباء و طالبات نے کلچرل ڈے کو بھرپور جوش و خروش سے منائی۔ سرائیکی کلچر ڈے طلبا وطالبات نے جوش و خروش سے منایا ۔
اس موقع پر مختلف تقریبات، ثقافتی ریلیاں اور روایتی سرائیکی لباس کی نمائش کی گئی۔ مقررین نے سرائیکی زبان و ثقافت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کی طرف سے کلچرل ڈے کے موقع پر کتابوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں