“کمشنر ملتان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر پر بریفنگ لی”
ملتان( خصوصی رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیرِ تعمیر منصوبے کا دورہ کیا، منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور بریفننگ لی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں 8 محکموں کے مکمل دفاتر تعمیر کئے جارہے۔محکمہ ہاوسنگ کا دفتر مکمل، ہینڈ اوور کیا جاچکا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔جدید ترین سیکرٹریٹ عمارت میں تمام محکموں کے انتظامی سیٹ اپ ہونگے۔ زیر تعمیر سیکرٹریٹ کے دیگر زون بھی جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔
ملتان میں قائم تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کے دفاتر نئی بلڈنگ میں منتقل کیے جائیں گےتمام محکموں ۔کے دفاتر ایک چھت تلےقائم ہونے سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ دفاتر کی مانیٹرنگ میں بہتری آئے گی، عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے،ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت خطے کے اثاثوں میں خوبصورت اضافہ ہے، کمشنر عامر کریم خاں نے آئی ڈیپ کے انجینئرز کو بلڈنگ کے دیگر زون جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش موجود، آئ ڈیپ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئ
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں