جیلوں کی اپ گریڈیشن اور قیدیوں کی سہولتیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم قدم
ملتان ( نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات کے چیئر پرسن ایم پی اے رانا منان خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات کیلئے مثالی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں جیلوں کی اپ گریڈیشن کرکے نئی بیرکوں اور دفاتر کو تعمیر کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ جیل ملازمین کی فلاح و بہبود او ڈیوٹی اوقات کے حوالے سے بھی اقدامات کئے گئے ہیں-ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک دورہ ملتان کے دوران سنٹرل جیل ملتان کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے رانا نعمان خان کو سلامی پیش کی جبکہ ایم پی اے واصف مظہر راں ،سپرٹنڈنٹ چوہدری ارشد وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ بھی ہمراہ تھے ۔رانا منان خان نے مخلتف بیرکوں کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل کا جائزہ لیا۔
چیئر پرسن رانا منان خان نے موقع پر قیدیوں کی مخلتف شکایات پر احکامات جاری کئے۔اپنے دورے کے دوران رانا منان خان نے سنٹرل جیل حکام کو کھانے کا معیار اور طبی سہولیات بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی -چئیر پرسن ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جیلوں میں اصلاحات کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کئے ہیں جس سے سنٹرل جیل و ڈسٹرکٹ جیلوں میں نئی بیرکوں کی تعمیر اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔
رانا منان خان نے کہا کہ جدید آن لائن سسٹم کے تحت تمام قیدیوں کے ٹرائل کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے اس وقت سنٹرل جیل میں 1408 قیدیوں کی گنجائش ہے لہذا نئی بیرکوں کی تعمیر کیلئے ڈیڈ لائن دے دی ہے رانا منان خان نے کہا کہ قیدیوں کو ملاقاتوں اور دیگر حقوق کی فراہمی کیلئے جیلوں کی کڑی مانیٹرننگ کی جارہی ہے بعد ازاں چئیرپسن نے قیدیوں کی مخلتف شکایات پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں