“جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی عدالت میں پیشی کی ہدایت”
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
فواد چوہدری، زرتاج گل، شہر یار آفریدی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 25 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں