وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت وکاروبار کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
، کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کیلئے کوشاں ہے۔
، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں