خشک سالی کا خاتمہ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

“خشک سالی کا خاتمہ: پاکستان میں بارش اور برفباری کے اثرات”

ملک بھر میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا، بادل برس پڑے۔
، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
جبکہ زیارت اور قلعہ سیف اللہ میں برفباری سے سردی بڑھ گئی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ کو بارش سے خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا۔
، پنجاب کے مختلف شہروں ڈیرہ غازی خان، ملتان، راجن پور، وہاڑی، میلسی، احمد پورشرقیہ، کوٹ ادو، جلال پور پیروالا، لودھراں، دنیاپور میں بادل برس گئے۔
خیرپورٹامیوالی، فورٹ عباس، چشتیاں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
جبکہ لاہور میں بھی کئی گھنٹوں سے بادلوں کا راج ہے۔
، ہلکی ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار کردیا تاہم شہری بارش کے منتظر ہیں۔
بلوچستان میں قلات، ڈھاڈھر، صحبت پور، چمن، دکی، سبی، کوہلو، کچھی، قلعہ عبداللہ، جھل مگسی، سنجاوی، مستونگ، نصیرآباد میں بارش جبکہ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں ہلکی برفباری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں گھوٹکی، کشمور، ٹھل اور کندھ کوٹ میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 24 سے 48 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں