دفتر خارجہ کا بیان: فلسطینیوں کی خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے معالے پر بانی پاکستان کے وقت سے ہی یہ پالیسی واضح ہے۔
، اس معاملے پر کسی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، غزہ کے لوگوں کو علاقہ بدر کرنے کی تجویز بہت تشویشناک ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی قید سے رہا15فلسطینیوں کی پاکستان آمد اور میزبانی کی تجویز ابھی ہمارے پاس نہیں آئی۔
، غزہ ہماری بریفنگ کا باقاعدہ حصہ رہا ہےؤ
، پاکستان فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت کرتارہےگا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی خواہش کےمطابق دو ریاستی حل کے حامی ہیں، فلسطینی چاہتے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں