“وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی، عزم کا اظہار”
اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہباز شریف نے شہید کی بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر اور حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
، وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں