“دیہی علاقوں میں میونسپل سروسز: پنجاب کے پراجیکٹ سے زندگی بہتر ہوگی”
ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے دیہی علاقوں میں شہر کے مساوی میونسپل سروسز فراہم کرنے کا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ پنجاب کی 16 تحصیلوں میں 2008 دیہات مستفید ہوں گے۔ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی تین تحصیلوں علی پور، تونسہ اور روجھان کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بات کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت کمپنی کے افسران کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتائی گئی ۔ سات سالہ پراجیکٹ کے تحت صاف پانی کی فراہمی سیوریج پانی کی محفوظ نکاسی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ماحولیاتی تحفظ اور انسانی ریوں میں مثبت تبدیلی پر فوکس کیا جائے گا۔
سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کر کے نکاسی آب پاشی اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔ ٹیوب ویل اور دیگر مشینری کو بجلی کے ساتھ سولر سسٹم سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ فی گھر 2000 روپے کے ڈیمانڈ نوٹس کے علاوہ 1000 روپے ماہانہ چارجز وصول کئے جائیں گے۔ پانی کے لئے میٹر نصب کئے جارہے ہیں۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں پسماندہ تحصیلوں کو پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں معیاری میونسپل سروسز کے لئے کمپنی کے افسران نیک نیتی سے کام کریں۔ اس پراجیکٹ کی کامیابی سے دیہی علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ، ڈی بی اے شہزاد قدیر تحصیل منیجرز محمد اور نگزیب ، تنزیل الرحمن علوی، جمیل چانڈیہ اور دیگر افسران شریک تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں