ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کا ٹاسک دیدیا گیا

“پنجاب حکومت کا رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ”

ملتان(خصوصی رپورٹر )رمضان کے مبارک مہینے میں حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کمشنر عامر کریم خاں نے ڈویژن کے تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کا ٹاسک ڈپٹی کمشنرز کو سونپتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع کے رمضان بازار میں اشیاءخوردونوش ارزاں نرخوں پر دستیاب ہو ں گی۔
رمضان بازار بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام رمضان بازاروں میں چینی کے الگ سٹالز لگائے جائیں گے ۔
جہاں چینی فی کلو 130 روپے دستیاب ہوگی۔ رمضان بازار میں گھی،لیموں، کھجور، گوشت اور اشیاءخوردونوش کے سٹالز لگائے جائیں گے۔
جبکہ افراد باہم معذوری کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔بزرگ، خواتین، خصوصی افراد کی مدد و رہنمائی کیلئے والنٹیئر تعینات کئے جائیں۔
شہریوں کیلئے ویٹنگ ایریا، بچوں کیلئے پلے ایریا بنائے جائیں۔
ماہ صیام کے آخری عشرے میں ملبوسات، مہندی چوڑیوں کے سٹالز لگائے جائیں۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں پبلک واش رومز بنائے جائیں جبکہ اشیاءخوردونوش کے نرخ واضح آویزاں کئے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مستحق افراد کو حکومتی ریلیف پیکجز سے مستفید ہونے کیلئے سوشو اکنامک رجسٹری جاری ہے۔
رجسٹرڈ شہری ماہ صیام ریلیف پیکج کے لئے اہل ہوں گے۔
اجلاس میں ڈی سی محمد علی بخاری، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش،اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران اورویڈیو لنک پر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں