ٹرمپ کا بیان: روس کے صدر پیوٹن سے یوکرین جنگ کے حوالے سے معاہدہ قریب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے روس کے صدر پیوٹن اپنی باتوں پرقائم رہیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے صدر جمعہ کو ملاقات کیلئے آئیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین روس جنگ سےمتعلق اہم معاہدہ کرنےجارہے ہیں،۔
روسی قیادت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک امن معاہدہ ہوا نہیں لیکن اس کے قریب ہیں،۔
روس اور یوکرین فوجیوں کو جنگ میں مرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یورپی یونین امریکی کمپنیوں کےساتھ ناروا سلوک رکھتا ہے،۔
یورپی یونین امریکی کمپنیوں کیخلاف مقدمہ بازی کرتا ہے،۔
یورپی یونین نےاپیل پر17 بلین ڈالرز کا مقدمہ کیا جو مضحکہ خیزہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں