“زرعی آمدن پر ٹیکس: 300 ارب روپے جمع کرنے کی امید، نئی قانون سازی”
زرعی آمدن پر ٹیکس، 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سب سے کڑی شرط پوری کردی گئی ہے، چاروں صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس کی قانون سازی مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی گنجائش ہے۔
، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور تمام صوبائی محکمہ محصولات نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا قانون 15 نومبر 2024 کو منظور کیا، پنجاب میں 6 لاکھ روپے کی سالانہ زرعی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس عائد نہیں ہوگا اور سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے آمدن پر 15 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں