“سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی روڈ سیفٹی مہم: طلباء کے لیے اہم سیمینار کا انعقاد”

“ملتان کی سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی مہم: طلباء کو محفوظ ڈرائیونگ کی تعلیم”

ملتان(نیوز رپورٹر)طلباء و طالبات کی حفاظت کو مد مدنظر رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے خصوصی روڈ سیفٹی مہم جاری ۔ اس سلسلہ میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ کالج خانیوال روڈ میں طلباء کے لیے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔
چوہدری آصف ٹریفک وارڈن نے طلباء کو زیبرا کراسنگ، سٹاپ لائن ٹریفک سگنل، ٹریفک سائن بورڈز، لین لائن ڈسپلن اور سڑک پر پیدل چلنے و سڑک کو محفوظ طریقے سے کراس کرنے بارے آگاہی دی۔ آخر میں ٹریفک سٹاف نے طلبہ کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
اور طلباء سے وعدہ لیا گیا کہ 18 سال سے کم عمری میں موٹرسائیکل کی ڈرائیونگ نہیں کریں گے اور اگر موٹرسائیکل پر سوار ہونگے تو ہیلمٹ پہن کر سفر کریں گے۔ طلباء کو تاکید کی گئی کہ اوور لوڈ گاڑیوں اور رکشہ جات میں سفر نہیں کریں گے۔ ایجوکیشن ونگ نے کالج انتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔
جنہوں نے طلباء سے کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام، ہیلمٹ و لائسنس کی پاسداری کروانے اور کالج کے زیر استعمال گاڑیوں کی فٹنس کے بارے ضروری ہدایات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں