شہباز شریف ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے آیا ہوں،ڈاکٹروں کے مسائل حل کرینگے صوبائی وزیر عمران نذیر

“مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا معائنہ: صوبائی وزیر صحت عمران نذیر کا دورہ”

ملتان (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ مراکز کی اپ گریڈیشن کا انقلابی منصوبہ دیا۔ صحت کی بنیادی سہولیات تک شہریوں کو سہل رسائی فراہم کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دورہ جنوبی پنجاب کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال مریضوں کو انکار نہیں کرتے ، ادویات کے بجٹ کو بڑھایا ہے۔شہباز شریف اسپتال میں نقائص کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے مزید کہا کہ سرکاری سیکٹر کے ڈاکٹروں کے مسائل حل کر رہے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی فوری طور پر پوری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا کریڈٹ کوئی مریم نواز سے نہیں چھین سکتا،میسر ادویات کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپلے کمشنر عامر کریم خاں کا منفرد اقدام ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے اور کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کو ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپ کر تعینات کیا گیا ہے۔ کچھ دنوں میں یہاں کے باسیوں کو بدلا ہوا ملتان نظر آئے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت مند پنجاب وژن کے تحت صوبائی وزیر صحت عمران نذیرنے مریم نواز ہیلتھ کلینک قاسم بیلہ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلابی منصوبہ ہے۔ان کلینکس میں جدید طبی سہولیات اور آلات فراہم کئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مراکز صحت جدید کلینک میں تبدیل کئے گئے جہاں انٹری سے علاج تک تمام سسٹم ڈیجیٹل ہے اور اعلیٰ پرائیویٹ کلینک کی طرز پرجدید ترین بنیادی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس پر شہریوں کو ہیلتھ سروسز 24 گھنٹے میسر ہوپائے گی۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ ڈویژن میں 21 مریم نواز ہیلتھ سنٹرز 8 مریم نواز ہیلتھ کلینکس کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو بنیادی مراکز صحت کی کڑی مانیٹرننگ کا ٹاسک دیا ہے۔مریم نواز ہیلتھ کلینکس قاسم بیلہ، جہانگیرآباد آوٹ سورس کئے جاچکے اور مکمل فنکشنل ہیں۔ڈی سی محمد علی بخاری،ایکسیئن بلڈنگز محمد حیدر نے ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ دی۔
بعدازاں صوبائی وزیر صحت نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی پوری کردی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔
انہوں نے قیدیوں کو فراہم سہولیات کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو مکمل انسانی حقوق حاصل ہیں۔ ہیلتھ کونسلز کو مکمل فعال کیا جارہا ہے ۔صوبائی وزیر عمران نذیر نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سیکورٹی اقدامات کی چیکنگ بھی کی۔
انہوں نے ڈسٹر کٹ جیل ہسپتال میں ادویات اور طبی سہولیات کی بھی چیکنگ کی اور کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ ایمبولنس بھی فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر صحت نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق چوہدری اور سپرٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی نے تفصیلی بریفننگ دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں