“خیبرپختونخوا ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک”
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے جنرل ایریا باغ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر میں کارروائی کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریش کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گرد ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع خیبر کے جنرل ایریا باغ میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
جب کہ فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں