عظمیٰ بخاری نے لکی ڈیئر کی تیمارداری کی، 25 لاکھ کا چیک دیا
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر آمد ہوئی۔
، عظمیٰ بخاری نے اداکار لکی ڈیئر کی تیماری داری کی اور خیریت دریافت کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25لاکھ کا چیک دیاگیا۔
، عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں انکی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے۔
،پنجاب کے تھیٹر اپنے منفرد کام کی بدولت اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے رات گئے اچانک محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کا بھی دورہ کیا۔
، عظمیٰ بخاری نے بیک سٹیج کا بھی وزٹ کیا ،تھیٹرز میں صفائی کا بھی جائزہ لیا۔
،فنکاروں کے ڈریس رومز کا بھی معائنہ کیا ۔
وزیراطلاعات پنجاب نے سٹیج اداکاروں سے بھی گفتگو کی، ۔
محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر میں قائم کنٹین اور کیفے ٹیریا میں کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اوراداکار آغا ماجد اور ظفری خان سے بھی گفتگو کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں