“عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی کوشش، رانا ثنا اللہ کا بیان”
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے حکومت نے عمران خان کو کوئی پیشکش نہیں کی البتہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔
عمران خان کو پیشکشن سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی۔
، آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، البتہ حکومت کی طرف سے انہیں کوئی آفر نہیں کی گئی۔
، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا ڈیل، رہائی یا کیسز ختم کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
، سیاسی جمہوریت میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں