عمران خان کے جیل سے خط لکھنے کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کا اہم انکشاف

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کسی شخصیت کو جیل سے خط نہیں لکھا

عمران خان نے کسی کو خط تحریر نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف
اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے جنگ کے خصوصی رپورٹنگ سیل سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل سے کوئی خط کسی شخصیت کو تحریر نہیں کیا۔
، کوئی بھی زیرحراست ملزم یا مجرم جیل سے کوئی خط تحریر کرے گا ۔
تو اس کی جانچ پڑتال جیل انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ کرتا ہے اس طرح شخص مذکور نے فوج کے سربراہ یا ملک کے چیف جسٹس کو جیل سے کوئی خط ارسال نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی زیرحراست شخص کو کوئی خط لکھنا ہو تو وہ قلم کاغذ جیل کی انتظامیہ سے حاصل کرے گا۔
پھر اس خط کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو سونپے گا جو جیل رولز کی دفعہ 565 کے تحت اسے پڑھ کر یقینی بناکر اس میں انتشار پسندی، دہشتگردی، امن عامہ اور کسی کو گزند پہنچانے کا پیغام نہیں ہے تو وہ اسے خط مکتوب الیہ کو ارسال کرنے کی اجازت دے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں