عمران خان کا خط: پی ٹی آئی کا سیاسی ڈرامہ یا حقیقت؟
عمران خان کیجانب سے کوئی خط نہیں ملا :سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
، پی ٹی آئی سے میڈیاپرخبرآئی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کوخط لکھا ہے، خط لکھنے کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ پہلے واضح کرچکی ہےکہ پی ٹی آئی کوکسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر ان سے پالیسیوں میں تبدیلی کی اپیل کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں