“ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو میں کوئی جلدی نہیں، امریکہ کے جوابی اقدامات”
غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو میں کوئی جلدی نہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں ہے۔
واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے خواہشمند ہیں اور ساتھ ہی شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کرنے کی امید ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتے ہیں تو یہ سب کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ (USAID) کو بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں