غیررجسٹرڈایل پی جی کنٹینرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،ڈویژن بھر میں داخلے پر پابندی عائد

“غیر قانونی ایل پی جی کنٹینرز کے خلاف کمشنر عامر کریم خاں کی سخت کارروائی”

ملتان ( خصوصی رپورٹر )کمشنر عامر کریم خاں نے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے ڈویژن بھر میں غیر قانونی ایل پی جی کنٹینرز کے داخلے پر سخت پابندی عائد کردی۔
غیر رجسٹرڈ کنٹینرز کے خلاف کریک ڈائون کیلئے کمشنر عامر کریم خاں نے آر پی او ملتان کو مراسلہ لکھ دیا اور ساتھ ہی اوگرا کے لائسنس ہولڈر 245 ایل پی جی بائور کی فہرست بھی پولیس کے حوالے کردی گئی۔
مراسلہ میں غیر قانونی ایل پی جی کنٹینرز کے خلاف سخت ایکشن لینے بارے لکھا گیا۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سکیورٹی اداروں کے ذریعے غیر رجسٹرڈ باؤزرز کے خلاف بھرپور ایکشن لیں۔
غیر قانونی بائوزرز کے ملتان ڈویژن میں داخلے پر سخت قانونی ایکشن ہوگا۔
داخلی راستوں پر ناکے لگا کر اوگرا سے غیر رجسٹرڈ ایل پی باؤزر کو آف روڈ کیا جائے گا۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ فہد ٹائون واقعے پر ہر دل رنجیدہ ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں