فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ریکارڈ

“نیپتھا اور فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ، مالی سال 2025 کی کامیاب رپورٹ”

اسلام آباد: فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فرنس آئل کی ایکسپورٹ جنوری میں 189 ہزار ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
جنوری 2025 میں ماہانہ تیل کی ایکسپورٹ جنوری 2024 کے مقابلے میں 113 فیصد اور دسمبر 2024 کے مقابلے میں 47 فیصد بڑھ گئی۔
ایکسپورٹ 89 ہزار ٹن سے بڑھ کر 189 ہزار ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جب کہ نیپتھا کی برآمدات میں بھی 189 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
مالی سال 2025 کے سات ماہ میں ایکسپورٹ میں سالانہ 63 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مجموعی ایکسپورٹ 895 ہزار ٹن ہوگئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں