“شہر اولیاء کی تاریخی حیثیت کی بحالی: وزیراعلی پنجاب کی جانب سے میگا پراجیکٹ”
ملتان( خصوصی رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شہر اولیاء کی صدیوں پرانی تاریخی حیثیت بحالی کیلئے شہر اولیاء کے باسیوں کو میگا پراجیکٹ کا تحفہ دیدیا۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قلعہ کہنہ قاسم کی اپ گریڈیشن کیلئے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے والڈ سٹی پراجیکٹ پر کام فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم کا دورہ کیا سور والڈ سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ لی۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اڑھائ ارب روپے کی لاگت سے اس تاریخی منصوبے کو 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
11 مختلف ٹینڈرز ہوچکے ہیں، بیک وقت کام شروع کیا جائے گا۔
محکموں کے دفاتر کی قلعہ کی حدود سے باہر منتقلی بارے والڈ سٹی نشاندہی کرے اور محکموں سے باہمی روابط بہتر بنائے۔
فوڈ سٹریٹ کا 3D ماڈل تیار کروا کر بین الاقوامی فوڈ چینز کو مدعو کیا جائے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان میں صدیوں پرانی طرز تعمیر کیمطابق اولیاءکرام کے مزارات کی تزین و آرائش جاری ہے۔
اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔
دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء کرام کے در پر آتے ہیں۔
صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔
والڈ سٹی حکام کی جانب سے کمشنر عامر کریم خاں کو تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں