“لاہور کی الیکٹرک بسیں: 7 سال بعد وعدہ پورا، لاہوریوں کو جدید سفری سہولت”
لاہور کے باسیوں کیلئے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آگئیں
آخر کار شہر لاہور کے باسیوں کیلئے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آگئیں ۔
آج پہلے روز لاہوریوں کیلئےفری سفری سہولیات دی جا رہی ہیں ،عمر رسیدہ افراد اور طلبہ و طالبات کیلئے فری سفری سہولیات ہونگی۔
،سات سال بعد لاہوریوں سے کیا گیا وعدہ وفا ہو گیا، سال 2018 میں ایل ٹی سی کے تمام روٹس بند کر دئیے گئے تھے۔
؎ اس کے بعد ایل ٹی سی کو پی ٹی سی بنا دیا گیا تھا ۔
پہلے مرحلے میں پائلٹ پرجیکٹ کے طور پر27بسیں چلا دی گئیں۔
،روٹ نمبر تین گرین ٹاون سے ریلوے سٹیشن تک چلائی گئیں۔
، الیکٹرک بس میں وائی فائی ، جی پی ایس ، یو ایس بی چارجنگ پوڈ کی سہولت موجود ہے۔
بس میں معذور افراد کی خصوصی وہیل چئیرکیلئے ریمپ کی سہولت موجود ہے۔
، خواتین کی حفاظت اور سیکیورٹی کے ہر بس میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں