“ملتان پولیس لائن میں سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کا تفصیلی دورہ”
ملتان (کرائم رپورٹر) سول سروسز اکیڈمی کے 58 زیر تربیت افسران کا ملتان کا دورہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ملتان پولیس لائن میں زیر تربیت افسران کا استقبال کیا ۔
ایس ایس پی آپریشن ملتان کامران عامر خان ،ایس پی کینٹ کائنات اظہر خان اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ساؤتھ پنجاب کے لا اینڈ آرڈر کے متعلق تمام زیر تربیت افسران کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کچہ رحیم یار خان اور کچہ راجن پور کے بارے میں تفصیل کے ساتھ تمام زیر تربیت افسران کو بتایا کچہ کے علاقہ میں آنے والے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں حکومتی اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی۔
، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ پنجاب پولیس اپنے فرائض کو کچہ کے علاقہ میں اور تمام اضلاع میں امن قائم رکھنے کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض محدود وسائل میں سرانجام دے رہے ہیں۔
، تقریب کہ آخر میں ڈائریکٹر فیصل ظہور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر بابر ذولفقار علی نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کو یادگار شیلڈ دی ۔
جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے پروبیشنرز کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تمام افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں