’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘ متعارف کروانے کا فیصلہ

“مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز: پنجاب بھر میں صحت کی بہتری کے لیے نیا قدم”

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے صوبے میں ’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ ’
مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘ شعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورے کرے گی۔
مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘ کے ذریعے صحت سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔
اور پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
، جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی اس سے منسلک کر دیا جائے گا۔
ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز ’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘ فورس کا حصہ ہوں گی۔
اور یہ ورک فورس مجموعی طور پر تقریباً 60 ہزار سے زائد ارکان پر مشتمل ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں