مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف

“مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری، نواز شریف کا بیان”

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام ان کی طاقت اور عزت ہیں،عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔
،مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظرآرہی ہے۔
ن لیگ کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر گفتگو ہوئی۔
، ارکان اسمبلی نے بہترین کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔
نوازشریف نے عوام کی مشکلات کو مزید کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔
،مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظرآرہی ہے۔
ملاقات کرنےوالوں میں راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین کےارکان اسمبلی شامل تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں