“مصنوعی سیاسی بحران کے خلاف نواز شریف کی مضبوط پوزیشن، ن لیگ کی حکمت عملی”
قائد پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایل ایم، این)، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاسی بحران پیداکرنےکی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سابق وزیراعظم سے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔
، اس دوران نواز شریف نے کہا کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ 2013 کا تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ضرورت نہ ہوتی۔
طویل وقفے کے بعد قائد ن لیگ سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
2 روز قبل میاں نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کی تھیں۔
، ملاقات کرنے والوں میں ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں