ملتان ائیرپورٹ سے سیکڑوں موبائل سمزبرآمدہونیکامعاملہ :ملزم کی ضمانت کنفرم

ملتان ائیرپورٹ سے بڑی تعداد میں غیر قانونی موبائل سم کارڈز برآمد

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان ائیرپورٹ سے بڑی تعداد میں غیر قانونی موبائل سم کارڈز برآمد ہونے کے معاملہ پر سنٹرل جج/ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ممتاز نے گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردی ہے۔
، ملزم محمد زوہیب کے وکیل محمد ارسلان نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل نیٹ ورک کی سمز کسی بھی فنانشل فراڈ میں استعمال نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی کسی مذموم مقصد کے تحت لائی گئی ہیں ایف آئی اے امیگریشن نے 29 جنوری کو قطر ایئرویز سے ملزم اور سمز پکڑی تھیں۔
ملزم برطانیہ سے آیا جس کی سامان کی تلاشی لینے پر تقریباً 67 سو غیر ملکی سمیں برآمد ہوئیں تھیں ایف آئی اے حکام نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے ضمانت پر نیم رضا مندی کا اظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں